ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپررینجرز کے چھاپے کا علم نہیں ہے،ایڈمنسٹریشن معاملات سے لاتعلق ہوں، آغا سراج درانی،
احتجاج ایم کیو ایم کا حق ہے،ایم کیوایم سے زیادتی ہوئی ہے تو وہ عدالت سے رجوع کرے، رینجرز کی کارروائی کا پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے باہمی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے،اسپیکرسندھ اسمبلی
بدھ 11 مارچ 2015 22:47
کراچی(ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج دررانی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپررینجرز کے چھاپے کا مجھے علم نہیں ہے،ایڈمنسٹریشن معاملات سے لاتعلق ہوں۔گورنراور وزیراعلیٰ نے ڈی جی رینجرزسے رپورٹ مانگی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سندھ اسمبلی میں واقع اپنے چیمبرمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
آغاسراج درانی نے کہاکہ احتجاج ایم کیو ایم کا حق ہے اگرایم کیوایم سے زیادتی ہوئی ہے تو وہ عدالت سے رجوع کرے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ رینجرز کی کارروائی کا پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے باہمی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر پیپلز پارٹی میں بھی جرائم پیشہ عناصر ہیں تو رینجرز نشاندہی کرے۔میں خود اسے حوالے کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج سب کا جمہوری حق ہے لیکن احتجاج سے عوام کا نقصان ہوتومیں اس کے حق میں نہیں ہوں۔
آغاسراج درانی نے کہاکہ وزیراعظم کے ساتھ ایم کیوایم سمیت سب جماعتوں نے کراچی میں آپریشن پر اتفاق کیا تھا۔سیاسی حمایت کے بغیرآپریشن کامیاب نہیں ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کی پالیسی کی وجہ سے حکومت نے رضاربانی کی حمایت کی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.