پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلی ہوم سیریز رواں سال دسمبر میں کھیلی جائے گی، شہریار خان
بدھ 11 مارچ 2015 22:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ مفاہمت کی یادداشت کے تحت پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 8 سال میں 6 سیریز کھیلیں گی جب کہ بھارت سے پہلی ہوم سیریز دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ دورہ بھارت کے دوران بھارتی حکام سے ملاقاتیں انتہائی مفید رہیں اورمودی کی حکومت کا رویہ بھی پچھلی حکومتوں سے مختلف تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام سے دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ سیریز کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 8 سال میں 6 سیریز کھیلیں گی اوراس سلسلے کی پہلی ہوم سیریز دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں ہوگی جب کہ امید ہے کہ بھارت کی جونیئر ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔(جاری ہے)
شہریار خان کا کہنا تھا کہ دورہ بھارت کے دوران بی سی سی آئی کے صدر جگ موہن ڈالمیا سے ان کی طبیعت کی ناسازی کے باعث ملاقات نہیں ہوسکی تاہم میری ان سے ٹیلی فون پر تفصیلی بات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نیپال، آئرلینڈ اور ہالینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار ہیں جس سے ملک میں کرکٹ کے راستے کھلیں گے جب کہ ہالینڈ کی ٹیم کے ورلڈ کپ کے بعد دورہ پاکستان کے حوالے سے 90 فیصد معاملات طے پاگئے تھے تاہم لاہور دھماکے کے بعد اس میں کچھ عرصے کی تاخیر ہوئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.