ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داود خان خلجی کی زیر صدارت یوم پاکستان کے حوالے سے اجلاس ،

23مارچ کو رنگا رنگ تقریبات کے انعقاد کا فیصلہ

بدھ 11 مارچ 2015 22:38

کوئٹہ ( ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء ) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داود خان خلجی کی زیر صدارت 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے عسکری پارک میں رنگا رنگ تقریبات کے انعقاد سلسلے ایک جائزہ اجلاس ہوا۔ا اجلاس میں1 4 ڈویژن، غزہ بنداسکاؤٹ ،کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کوئٹہ، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ ،ایس ایس پی ٹریفک ،محکمہ معدنیات،صحت ،تعلقات عامہ،زراعت ،فشریز ،سپورٹس،کلچر،تعلیم،سکو ل وکالجز،جنگلات،ماحولیات،ایریگشن ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، سمال انڈسٹریز،سول ڈیفنس،اینٹی نارکوٹیکس فورس اورانجمن تاجران کے نمائندوں کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی وصدر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 23مارچ کے حوالے سے عسکری پارک میں ہر سال کی طرح اس سال بھی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جس میں خواتین اور بچوں کو تفریحی ماحول فر اہم کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مختلف سرکاری محکموں کے علاوہ غیر سرکاری اداروں کی جانب سے مختلف اسٹالزقائم لگائے جائیں گے جس میں وہ اپنے اداروں کی کارکردگی کے علاوہ روایتی اور ثقافتی پہلو ؤں کو بھی اجا گرکریں گے اجلاس میں انتظامات کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جبکہ انتظامی حوالے سے ڈپٹی کمشنر خود نگرانی کریں گے ۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تمام ادارے باہمی رابطے میں رہیں گے۔