بی این پی کی قیادت اصولی سیاست کر رہی ہے، آغا حسن بلوچ ،

بلوچستان میں عملی ترقی و خوشحالی کیلئے افغا ن مہاجرین کو فوری انخلاء ناگزیر ہے ، سیکرٹری اطلاعات بلوچستان نیشنل پارٹی

بدھ 11 مارچ 2015 22:34

نوشکی ( ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء ) بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی کی قیادت اصولی سیاست کر رہی ہے، بلوچستان میں عملی ترقی و خوشحالی کیلئے افغا ن مہاجرین کو فوری انخلاء ناگزیر ہے ۔بدھ کو پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لسانی جماعت کی ایما ء پر بلوچوں کی ہزاروں سالوں پر محیط زبان تہذیب وتمندن کو منظم انداز سے ختم کیا جا رہاہے۔

ڈاکٹر مالک بلوچ محمودخا ن اچکزئی اور حاصل بزنجوں اپنی زاتی مفادا ت پر اجتماعی مفادات کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے افغان مہاجرین کوا ٓباد کیا جا رہاہے۔ لیکن ہمار ا مطالبہ ہے کہ افغان مہاجرین کی فوری انخلاء کیا جائے ، بی این پی 80کارکن اور نمائندوں کی شہادت کے باوجود بغیر خوف و خطر ہر فورم پر اصولی موقف یشن کی اہے۔

(جاری ہے)

سردار اخترمینگل کی سپریم کورٹ میں چھ نکات پیش کرنے میں بی این پی کی مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے بی این پی کی قیادت شامل اصولی سیاست کر رہی ہے۔

ڈاکٹر جانزیب جمالدینی کی کامیابی اسی کا تسلسل ہے تعلیمی اداروں اور پبلک سروس کمیشن اور دیگر اداروں میں سیاسی مداخلت کیا جا رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم پی اے اور نیشنل پارٹی کی گٹھ جوڑ سے نوشکی لیویز کے بوتی منسوخ کئے گئے ، نوجوانوں کو بیروزگار کرکے جرائم کا دستور کو بڑھایا جا راہے۔ اس موقع پر بی ایس او کے مرکزی ڈپٹی آرگنائر ر جمیل بلوچ بی این پی کوئٹہ کے سنیئر نائب صدر یونس بلوچ ، موسیٰ بلوچ ، ضلعی صدر نزیر بلوچ و دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :