ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو حکومتی اداروں کے چھاپے اور اسلحہ برآمدگی ملزمان کی گرفتاری پر دہشتگردی کی حمایت ہے ، جمعیت علماء اسلام

بدھ 11 مارچ 2015 22:28

کوئٹہ ( ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء ) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو حکومتی اداروں کے چھاپے اور اسلحہ برامدگی ملزمان کی گرفتاری پر دہشتگردی کی حمایت ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر موالان عبدالقادر لونی مرکزی سیکرٹری حاجی سید عبدالستار جشتی سید عبدالواحد آغا نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپے پر ایم کیو ایم ،اے این پی اور دیگر عناصر کے ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپے پر واک روٹ پر تعجب کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر پاکستان میں ہر واقع سانحہ چاہئے اس میں خود ایم کیو ایم خود ملوث ہے اور دینی قوتوں ومدارس جوڑنے کی وکوشش کرتے رہے ہیں۔

دوسریاجانب بھتہ خوروں دہشتگروں کے پنا گاہی ایم کے دفاتر مراکز بنے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن جب حکومت دفاتر چھاپے مارتے مجرموں کو گرفتار کرتے ہیں۔ اور پاکستان ک ابچہ بچہ کراچی میں دیگر صوبوں کے کاروباری حضرات نامور علماء دینی اسکالروں کے سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنما کے قتل عام اور زندہ انسانوں ک جلانے اور بوری بند لاشوں کے تحفے بھی ایم کیو ایم کی ایجادات ہیں۔ اور پاکستان کے تمام سیاسی ومذہبی چھوٹے بڑے جماعتوں نے بریک آوورز ایم کو کو فاسٹ دہشتگرد تنظیم قرار دیا تھا۔