راولپنڈی ،پو لیس کا سپیشل برانچ اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کی معا ونت سے افغا ن با شندوں کو کیمپوں تک محدود کرنے کیلئے جا مع حکمت عملی اختیار کر نے کا فیصلہ،

فیصلہ کے تحت تما م افغان با شندوں کو راولپنڈ ی شہراور گردونو اح سے نکال کر واپس کیمپوں میں بھجو ایا جا ئے گا

بدھ 11 مارچ 2015 22:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) راولپنڈ ی پو لیس نے سپیشل برانچ اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کی معا ونت سے افغا ن با شندوں کو کیمپوں تک محدود کرنے کیلئے جا مع حکمت عملی اختیار کر نے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تما م افغان با شندوں کو راولپنڈ ی شہراور گردونو اح سے نکال کر انھیں واپس کیمپوں میں بھجو ایا جا ئے گا ضلع میں مختلف تنصیبات پر کا م کر نے والے غیر ملکیوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے ، پو لیو ڈیو ٹی کے لئے محکمہ صحت کی ضرورت کے مطا بق پو لیو ور کروں کی سیکورٹی کے لئے پو لیس اہلکار فرا ہم کئے جا ئیں گے چند روز میں شہر کے مختلف تھا نو ں کی حدود میں 20سرچ آ پر یشن کے دوران 200مشتبہ افراد کو گر فتار کیا گیا آ ن لا ئن سے با ت چیت کر تے ہو ئے سی پی او اسرار احمد عبا سی نے کہا کہ راولپنڈ ی پو لیس کو اگر چہ وسائیل اور تھا نو ں میں نفری کی کمی کا سامنا ہے تا ہم سیکورٹی انتظا ما ت پر کو ئی کمی نہیں ایک سوال کے جو اب میں انھو ں نے کہا کہ راولپنڈ ی ضلع کی حدود میں اہم منصو بو ں پر کا م کر نے والے غیر ملکی انجینئرز کی سیکورٹی کے لئے پو لیس کی اضا فی تعدادکے ساتھ رینجرز ، سپیشل پرا نچ ، ایلیٹ فورس کمانڈوز اور دیگر ممکنہ اقداما ت کئے گئے ہیں جبکہ ان کی آ مد و رفت کے مو قع پر بھی خصو صی سیکورٹی فرا ہم کی جا تی ہے سی پی او نے عدا لت کی جا نب سے اشتہاری ملزم قرار دےئے جا نے والے پا کستان عوامی تحر یک کے سر براہ ڈا کٹر طا ہر القادری اور ایک سا بق وفاقی وزیر سمیت دیگر اہم مقد ما ت میں ملز ما ن کی گر فتاری کے حوالہ سے کہا کہ قا نو ن کے مطا بق کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی قا نون اس با ت کی اجازت دیتا ہے کہ اگر کسی مقد مہ میں کو ئی اشتہاری قرار پا ئے تو پو لیس اس کی گر فتاری التواء میں رکھ سکتی ہے راولپنڈ ی میں پتنگ بازی کے خلاف کاروائی کے حوالہ سے اسرار احمد عبا سی نے کہا کہ راولپنڈ ی شہر میں پو لیس نے پتنگ بازی رو کنے کے لئے خصو صی پلان مر تب کیا ہے لا کھو ں کی آ بادی والے شہر میں چند ہزار پو لیس اہلکار وں کی بھر پور انداز میں استعما ل کیا جا ئے گا انھو ں نے کہا کہ شہر یوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں اور دیگر نو جو انوں کو پتنگ بازی سے دور ر کھیں اگر کو ئی پو لیس کا روائی کے دوران پکڑا گیا تو قا نو ن کے مطا بق سخت کا روائی کی جا ئے گی شہر میں کرائم کی شر ح میں اضا فہ کے حوالہ سے سی پی او نے کہا کہ سنگین وارداتوں میں ملو ث ملز ما ن کے چند گروہو ں کو گر فتار کیا گیا ہے جن سے تحقیقات جاری ہیں امام بارگاہ ابو محمد رضوی بم دھما کہ کے حو الہ سے تحقیقات کی جا ر ہی ہیں جبکہ صادق آ باد میں وکیل سید فیاض حسین شاہ اور ان کے دو بھا نجوں کے قتل کا معمہ حل کر نے کے لئے ریکارڈ سی آ ئی اے کے ایک ڈی ایس پی کو سپرد کیا گیا ہے جس کی تفصیلی جا ئزہ رپورٹ کے بعد میں خو د اس کیس کو دیکھوں گا انھو ں نے کہا کہ شہر یو ں کو چا ےئے کہ وہ اپنے علا قہ میں کسی بھی مشتبہ افراد کی مشکوک حر کات کے بارے میں بر وقت پو لیس کو اطلا ع دیں تا کہ کسی بڑے سانحہ سے بچا جا سکے انھو ں نے کہا کہ پو لیس اور عوام میں کمیو نٹی پو لیسنگ کے لئے خصو صی اقداما ت کئے جا ر ہے ہیں اس کے لئے تما م ایس ایچ اوز سے کہا گیا ہے کہ وہ محلہ کی سطح پر شفاف کردار کے حا مل شہر یوں کی خد ما ت حا صل کر یں تا کہ پو لیس کا عوامی سطح پر لو گو ں میں اعتماد قا ئم کیا جا سکے