امسال بھی 23مارچ یوم پاکستان شایان و شان پُر جوش اندازمیں منایا جائیگا ،ڈپٹی کمشنر خضدار

بدھ 11 مارچ 2015 21:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ نے کہاہے کہ پچھلے سال کی طرح امسال بھی 23مارچ یوم پاکستان کوخضدار میں شایان و شان پُر جوش اندازمیں منایا جائیگا ۔ اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کی گئی ہیں ۔ خضدار کے غیور عوام میں بھی 23مارچ کے حوالے سے کافی جوش و خروش پایاجاتا ہے اور وہ یوم پاکستان کا بے چینی سے انتظا ر کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے خضدار میں 23مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ نے کہاکہ یوم پاکستان 23مارچ کا دن اہل وطن کے لئے ایک عظیم تردن ہے۔ باہمت قومیں اپنے ملی دن انتہائی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے مناتی ہیں ۔ 23مارچ تجدید عہد کا دن ہے اس دن کو یاد گار بنانے کے لئے خضدار میں بھی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔23مارچ کو ملی نغمے ۔ تقریری مقابلے ۔ٹیبلو پیش کئے جانے کے علاوہ علاقائی و قومی ثقافت کے رنگارنگ تقریبات ہونگی

متعلقہ عنوان :