صدر ممنون حسین کی آذربائیجان کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات،توانائی ،سرمایہ کاری اورتجارت کے شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال،

آذربائیجان سے دوطرفہ تعلقات کومضبوط شراکتداری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں،صدر مملکت

بدھ 11 مارچ 2015 21:44

باکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) صدرمملکت ممنون حسین کی آذربائیجان کے صدرالبام الیوف سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،توانائی ،سرمایہ کاری اورتجارت کے شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا،ممنون حسین کاکہناتھاکہ آذربائیجان سے دوطرفہ تعلقات کومضبوط شراکتداری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں ۔بدھ کے روزصدرمملکت نے باکومیں آذربائیجان کے صدرالبام الیوف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پرممنون حسین نے کہاکہ تجارت ،سرمایہ کاری اورتوانائی کے شعبوں میں تعاون کومزیدفروغ دیناہوگااورہم دوطرفہ تعلقات کومضبوط اقتصادی شراکتداری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تجارت ،سرمایہ کاری ،توانائی ،ثقافت اورمواصلاتی رابطوں پرتوجہ مرکوزکرنی چاہئے ،پاکستان اورآذربائیجان کے درمیان فضائی رابطہ قائم کیاجائے ،فضائی رابطہ تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے اہمیت کاحامل ہے ۔

(جاری ہے)

صدرنے پاکستان اورآذربائیجان کے درمیان اعلیٰ سطح پرتبادلوں کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے پہلی پوزیشن گیمزکو2015کی میزبانی ملنے پراپنے ہم منصب اورآذربائیجان کے عوام کومبارکباددی اورمسئلہ کشمیرپرپاکستان کے موٴقف کی حمایت کرنے پران کاشکریہ اداکیا۔صدرنے پاکستان نوگورکاراباخ کے مسئلے پرآذربائیجان کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :