سمبڑیال،فیس بک پر صحابہ کرام ، کی شان میں گستاخانہ الفاظ لکھنے اور ویڈیواپ لوڈ کرنے پر 4ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 11 مارچ 2015 21:33

سمبڑیال،فیس بک پر صحابہ کرام ، کی شان میں گستاخانہ الفاظ لکھنے اور ..

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) فیس بک پر صحابہ کرام  کی شان میں گستاخانہ الفاظ لکھنے اور ویڈیواپ لوڈ کرنے پر 4ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے موضع بکھڑیوالی کے رہائشی سجاد حسین ولد محمد اکبر کی درخواست پر تھانہ سمبڑیال پولیس نے فیس بک پر صحابہ کرام کے بارے میں گستاخانہ الفاظ سمیت ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر گاوٴں ہی کے ملزم مہندی حسن ولد غفران شاہ سمیت 4ملزمان کے خلاف دفعہ 298-A/109ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے

متعلقہ عنوان :