حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افرا دکے مطالبات کی حمایت میں مظاہرے

بدھ 11 مارچ 2015 21:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افرا دنے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے کئے۔ایچ ڈ ی اے کے کنٹریکٹ ملازمین کو کئی سالوں سے مستقل نہ کئے جانے کیخلاف ایچ ڈی اے ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجا جی مظا ہر ہ کیا گیا ۔اس موقع پر ملازمین نے گو رنر سندھ ،وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبا ئی وزیر بلد یات شر جیل انعا م میمن سے مطا لبہ کیا کہ ادارہ تر قیا ت حیدرآباد ورک چا رج اور کا نٹر یکٹ ملازمین کو فوری مستقل کر کے ان کے خا ند ان کو فا قہ کشی سے بچا یا جا ئے، انہوں نے کہاکہ وہ 1997ء سے ادارہ تر قیا ت حیدرآباد میں انتہا ئی قلیل تنخو اہ پر اپنی خد ما ت انجا م د ے ر ہے ہیں لیکن انہیں تا حا ل مستقل نہیں کیا گیا ہے اور ادارے میں ر شوت و سیا سی بنیا دوں پر بھر تیا ں کی گئیں۔

(جاری ہے)

حیدرآباد کے علاقے سرفراز کالونی کے مکینوں نے سابقہ مسافر خانہ کی زمین پر بااثر افراد کی جانب سے قبضہ کر نے کی کوشش کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر کیا گیا ، مظاہرین نے اعلی حکام سمیت متعلقہ اداروں کے افسران سے اپیل کی ہے کہ فوری طو ر پر قبضہ خوروں کے خلاف قانونی کاروائی کر کے سر کا ری زمین کو بچایاجائے اور احتجاج کر نے پر علاقہ مکینوں کو ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لیاجائے