ضلع پنجگور میں خسرہ کی وباء پھیل گئی مولانا عبدالکریم کاکمسن بچہ محمد رفیع سمیت 3بچے جاں بحق

بدھ 11 مارچ 2015 20:35

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خسرہ کی وباء پھیل گئی مولانا عبدالکریم کاکمسن بچہ محمد رفیع سمیت 3بچے جاں بحق ،تفصیلا ت کے مطابق پنجگور میں خسرے کی وباء سے محمدرفیع سمیت 3 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں تاحال کئی بچے اس مہلک بیماری کے شکار ہیں ، گزشتہ ماہ محمد ابراہیم کے 2 کمسن بچے ،ذکریا اورعباد الراحمن اس مہلک بیماری کے شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے ہیں خاندانی ذرئع کے مطابق پہلے محمد ابراہیم کے بچے اس مہلک بیماری خسرہ کے شکار ہوا تھا لیکن دھیرے دھیرے یہ بیماری دوسرے بچے میں منتقل ہوئی اسی طرح محمد ابراہیم کے بھائی کے بچے کو آج لپیٹ میں لیکر ہلاک کردیا تینوں بچے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں خسرے کی مہلک وبا کی روک تھا م نہیں کی گئی تو یہ وباء با آسانی ایک دوسرے میں منتقل ہوجاتی ہے اور دھیرے دھیرے تمام علاقوں میں پھیل سکتی ہے۔