ڈیرہ ،شادی شدہ خاتون نے خاوندکے پستول سے فائرکرکے خودکوزخمی کردیا

بدھ 11 مارچ 2015 20:34

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)کڑی خیسورکے گاؤں وانڈہ مٹھہ میں شادی شدہ خاتون نے خاوندکے پستول سے فائرکرکے خودکوزخمی کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گاؤں وانڈہ مٹھہ میں روبینہ بی بی زوجہ دستگیرنے اپنے خاوندکاپستول اٹھاکرفائرکرکے خودکوزخمی کرلیا۔ذرائع کے مطابق روبیہ بی بی نے گھروالوں سے چوری موبائل رکھاہواتھا اورگھروالوں کی طرف سے موبائل پکڑے جانے اوراسکوقتل کی دھمکیوں کے ڈرکے بعداس نے یہ اقدام اٹھایاہے۔