ٹانک ،ضلعی انتظامیہ کا تجاؤزات کیخلاف آپریشن ، درجنوں پختہ دکانیں مسمار کردی گئیں

بدھ 11 مارچ 2015 20:34

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) ضلعی انتظامیہ کا تجاؤزات کیخلاف آپریشن ڈیرہ روڈ اور وزیر آباد میں درجنوں پختہ دکانیں مسمار کردی گئیں،تاجروں نے تجاوزات آپریشن کوغیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے عدالت میں رٹ دائر کرکے سٹے آڈر حاصل کرلیا ۔ڈپٹی کمشنر احمد خان وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر الطاف شیخ کی نگرانی میں قبضہ مافیاء کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران ڈیرہ روڈ پر واپڈا کالونی اور وزیر آباد کے قریب سرکاری جگہ پر بنائی گئیں پختہ دکانوں کو ایکسیولیٹر کے ذریعے مسمار کردیا گیا جبکہ متعدد دکانوں کیسامنے بنائی گئیں پختہ تعمیرات اورسبزی فروشوں،چھابڑیوں کو ہٹا دیا گیا۔

اس موقع پر پولیس کے بھاری نفری بھی موجود تھی اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری املاک پر قبضہ کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا شہر کے بازاریں سکڑکر تنگ ہوگئے ہیں ٹریفک کی روانی میں انتہائی دُشواری کاسامنا ہے۔

(جاری ہے)

مرحلہ وار آپریشن کے ذریعے ٹانک بازار کو تجاؤزات سے پاک کیا جائیگا انہوں نے تمام دکانداروں کو متنبہ کیا کہ وہ فوری طور اپنی تجاؤزات کو ہٹا دیں ورنہ انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا دوسری جانب تاجر برادری نے سینئر سول جج ٹانک کی عدالت میں سینئر قانون دان محمدزاہد ایڈوکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے آپنے موقف میں رواں آپریشن کو غیرمنصفانہ قرار دیاہے عدالت نے آپریشن کے خلاف سٹے آڈر جاری کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات،ڈی سی ٹانک،اے سی اورٹی ایم او کو16مارچ عدالت پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔