کمشنر کوئٹہ ڈویژن کمبر دشتی کی زیر صدار ت 23مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے مختلف کھیلوں کے مقابلے اور دیگر رنگارنگ تقریبات کے حوالے سے ایک اجلاس

بدھ 11 مارچ 2015 20:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن کمبر دشتی کی زیر صدار ت 23مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے مختلف کھیلوں کے مقابلے اور دیگر رنگارنگ تقریبات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سدرن کمانڈ،فرینٹرکور ہیڈکوارٹر،اسپیشل برانچ کے نمائندوں کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ،ایس ایس پی آپریشن، ڈائریکٹر سپورٹس بلوچستان ،چیف میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ ڈویژن نے شرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ ہواکہ 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ایوب اسٹیڈیم ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ،ریلوئے ہاکی گراونڈ۔ہنہ جھیل اورمالی باغ میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ان کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات دیئے جائیں گے۔ ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے کے علاوہ لوگوں کو تفریحی کے مواقع دینے اور نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا بھی مقصود ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایوب اسٹیڈیم میں صفائی اور دیگر انتظامات ک سلسلے میں کیمٹیاں تشکیل دی گئیں جبکہ کنٹرول روم بھی قائم کیاجائیگا۔ جس میں تمام محکمون کے نمائندے بھی موجود رہیں گے ۔اس طرح ٹریفک کوروان رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ۔جبکہ اسٹیڈیم میں صفائی اورلائٹس کے انتظامات بہتر کرنے کے لئے میٹروپولٹین کارپوریشن اور محکمہ سپورٹس اپنا کام شروع کردی ہے۔ اور اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔