نظام صلوة کے قیام کیلئے وزارت مذہبی امور کی قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس میں تمام پیش کردہ سفارشات پر اتفاق ،

کمیٹی اب تاجروں اور سول سوسائٹی سے رابطوں کے بعد وزارت کو آگاہ کریگی،

بدھ 11 مارچ 2015 20:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) نظام صلوة کے قیام کیلئے وزارت مذہبی امور کی قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس میں تمام پیش کردہ سفارشات پر اتفاق کر لیا ،کمیٹی کے ممبران کا تعلق مختلف مکاتب فکر سے ہے،کمیٹی اب تاجروں اور سول سوسائٹی سے رابطوں کے بعد وزارت کو آگاہ کریگی،تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے پہلے مرحلہ میں اسلام آباد میں نظام صلوة قائم کیلئے گزشتہ ہفتے کمیٹی بنائی تھی اس کمیٹی میں نظام صلوة کے حوالے سے مختلف سفارشات جس میں اوقات نماز اور اذان شامل ہیں سمیت تمام سفارشات پر اتفاق کر لیا گیا ہے کمیٹی اب ان سفارشات پر عمل درآمد کروانے کیلئے تاجروں اور سول سو سائٹی سے رابطوں کے بعد وزارت کو آگاہ کرے گی ۔