فیصل آباد، کروڑوں کی اراضی سب رجسٹرار اسسٹنٹ کمشنر صدر اور محکمہ مال کے عملے سے ساز باز کرکے رجسٹری اور انتقال کروانے کے الزام میں تحقیقات

بدھ 11 مارچ 2015 19:59

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) کروڑوں روپے کی اراضی سب رجسٹرار اسسٹنٹ کمشنر صدر اور محکمہ مال کے عملے سے ساز باز کرکے رجسٹری اور انتقال کروانے کے الزام میں تحقیقات شروع کردی ہیں اس سلسلے میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نے سکینڈل میں ملوث افراد کے بیان قلمبند کرنے کیلئے طلب کرلیا ہے ۔ آ ن لائن کے مطابق اسلام آباد کی خاتون قمر النساء زوجہ محمد ذکی ڈوگر نے اپنی درخواست میں کہا کہ فیصل آباد کے نواحی علاقے 232 باویوالا میں اس کے والد عبدالاحد ڈوگر کی 42کینال سے زائد اراضی تھی جو ملزمان عبدالتواب ، عبدالحسیب اور مسماة برکت بی بی نے محکمہ مال کے عملے رجسٹری برانچ پٹواری اور سب رجسٹرار اسسٹنٹ کمشنر سے ساز باز کرکے غیر قانونی جعلی کاغذات تیار کرکے انتقال اپنے نام کروا لیا اس طرح ملزمان نے اسے کروڑوں روپے کی جائیداد سے محروم کردیا ۔

(جاری ہے)

سی پی او کی ہدایت پر پولیس نے انکوائری کی تو معلوم ہوا کہ اس فراڈ اور جعل سازی میں سب رجسٹرار اس کاعملہ اور پٹواری بھی ملوث ہے لہذا سی پی او ڈاکٹر سہیل تاجک نے ملزمان کیخلاف ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن کو کارروائی کرنے کیلئے خط ارسال کیا جس کی روشنی میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمد ایوب خان نے سرکل آفسر اینٹی کرپشن تنویر امجد کو تحقیقات کا حکم دیا چنانچہ سرکل آفیسر نے آج اراضی کے متعلقہ تمام ریکارڈ جو جعل سازی سے تیار کیا گیا تھا اپنے قبضے میں لیکر سب رجسٹرار /اسسٹنٹ کمشنر اور اس سکینڈل میں ملوث محکمہ مال کے ملازمین اور پٹواری کو طلب کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :