ڈیرہ ،ممبرقومی اسمبلی مرادسعیدکیلئے پشاوریونیورسٹی میں ایک گھنٹے میں تین پیپرزدینے سمیت دیگربے ضابطگیوں کیخلاف کلاسوں کابائیکاٹ اورسٹی کیمپس سے ٹاؤن ہال تک احتجاجی ریلی

بدھ 11 مارچ 2015 19:58

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن گومل یونیورسٹی کے زیراہتمام صوبائی سینئرنائب صدرشیراللہ وزیرکی قیادت میں پی ٹی آئی کے ممبرقومی اسمبلی مرادسعیدکیلئے پشاوریونیورسٹی میں ایک گھنٹے میں تین پیپرزدینے سمیت دیگربے ضابطگیوں کیخلاف کلاسوں کابائیکاٹ اورسٹی کیمپس سے ٹاؤن ہال تک احتجاجی ریلی‘فوری طورپرانکوائری کی جائے ورنہ صوبہ بھرمیں احتجاجی تحریک شروع کرینگے۔

شیراللہ وزیر صوبائی سینئرنائب صدرپختون سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخواہ۔تفصیلات کے مطابق پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن گومل یونیورسٹی کے زیراہتمام صوبائی سینئرنائب صدرشیراللہ وزیرپی ٹی آئی کے ممبرقومی اسمبلی مرادسعیدکی طرف سے پشاوریونیورسٹی میں ایک گھنٹے میں تین پیپرزدینے‘جعلی ڈی ایم سی کے اجراء سمیت دیگربے ضابطگیوں کیخلاف سٹی کیمپس سے ٹاؤن ہال تک احتجاجی ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

ریلی میں عبدالرحیم بیٹنی‘صوبائی جائنٹ سیکرٹری اشتیاق خٹک‘اللہ یاراورعامرمنڈان سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا۔شرکاء نے پی ٹی آئی‘عمران خان اورمرادسعیدکیخلاف زبردست نعرے بازی کی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے شیراللہ وزیرنے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کرپشن کیخلاف بلندوبانگ دعوے کررہی ہے لیکن حقیقت اسکے برعکس ہے۔پی ٹی آئی کے ممبرقومی اسمبلی مرادسعیدنے بے ضابطتگی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے پشاوریونیورسٹی سے ایک گھنٹے میں تین پیپرزدےئے اورجعلی ڈی ایم سی بھی حاصل کی۔انہوں نے کہاکہ اس کرپشن کی اعلیٰ سطحی انکوائری ہونی چاہئے ورنہ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن صوبہ بھرمیں پی ٹی آئی کیخلاف احتجاجی تحریک کاآغازکریگی۔

متعلقہ عنوان :