گوجرخان ،مضر صحت کھانوں کی کھلے عام فروخت جاری

بدھ 11 مارچ 2015 19:53

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)گوجرخان میں مضر صحت کھانوں بالخصوص دہی بھلے پکوڑے سموسے اور دیگر اشیاء خورد ونوش کھلے عام فروخت کئی جارہی ہیں صفائی کا ناقص انتظام کی وجہ سے بیماریاں بانٹی جارہی ہیں فوڈ انسپکٹر خوا ب خرگوش کے مزے لوٹ رہاہے جبکہ پابندی کے باوجود سرعام نیلے ڈرموں میں دودھ فروخت ہورہا ہے سبزیوں پھلوں پر دوکاندار گندا پانی استعمال کر رہے ہیں عوامی منصوبوں نے فوڈ انسپکٹر کی نااہلی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق گوجرخان میں چھوٹے ہوٹلوں بالخصوص کھوکھوں ریڑھیوں پرمضر صحت چٹ پٹی اشیاء فروخت کر کے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی جارہی ہے صفائی کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے بیماریاں شہریوں کے سروں پر منڈلاتی نظر آتی ہیں جبکہ انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے عوامی سیاسی کاروباری حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر نازیہ پروین سدھن سے مطالبہ کیا ہے کہ فوڈ انسپکٹر کی فرائض سے غفلت پر نوٹس لیا جائے جبکہ شہر میں فروخت ہونے والی مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے