گوجرخان ،پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بیٹھے مافیا نے غربت اورمہنگائی کی چکی میں پسے والدین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا

بدھ 11 مارچ 2015 19:53

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بیٹھے مافیا نے غربت اورمہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے والدین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر اور گرد ونواح میں قائم پرائیویٹ سکولوں میں عوام الناس کو تعلیمی بجٹ کے بوجھ تلے روندا جا رہا ہے فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ اور پیپرز اورسالانہ چارجز کی مد میں غریب والدین سے ہزاروں روپے بٹورے جا رہے ہیں جبکہ آئے روز کلرڈے، فروٹ ڈے اوردیگر حیلوں بہانوں سے مجبور والدین سے پیسے بٹورنا معمول بنا لیا گیا ہے ان تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم بھی انتہائی ناقص ہے جبکہ اخراجات کے نام پر مال بنانے کی پالیسی اپنا کر مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے مزید مشکلات پیدا کر دی گئی ہیں چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے کے باعث ان پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی من مانیاں عروج پر ہیں عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے