عطائیت کے خاتمہ تک ہیلتھ کئیر کمیشن سے تعاون ممکن نہیں ،پی ایم اے،

محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری نوٹس پر بھی ڈاکٹرز کو تشویش ہے،ڈاکٹر طاہرفرید ترک

بدھ 11 مارچ 2015 19:53

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) عطائیت کے خاتمہ تک ہیلتھ کئیر کمیشن سے تعاون ممکن نہیں محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری نوٹس پر بھی ڈاکٹرز کو تشویش ہے۔ پاکستان میڈیکل اسوسی ایشن PMAاپنے موقف پر قائم ہے ۔حکومتی ذمہ داران اور انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میڈیکل اسوسی ایشن PMA ڈیرہ غازیخان کے صدر ڈاکٹر طاہرفرید ترک نے یہاں نومنتخب ایگزیکٹو باڈی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

جس میں جنرل سکریٹری ڈاکٹر عبدالرحمن عامر،نائب صدرپنجاب ڈاکٹرجوادذکاء،نائب صدرڈی جی خان ڈاکٹر ہارون بلال،جوائٹ سکریٹری ڈاکٹرشکیل احمد لغاری،کے علاوہ ڈاکٹراشرف خان،ڈاکٹرگل محمد شمسی،ڈاکٹرلطیف چانڈیہ،ڈاکٹرنذیرانصاری،ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں طے ہوا کہ محکمہ ماحولیات کی طرف سے جاری نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا جائے گا اور ہیلتھ کئیر کمیشن جب تک شہر اور نواھ میں پھیلے ہوئے عطائیوں کے خلاف کاروائی نہیں کرتی کمیشن کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا جائے گا ۔

اور ئی کہ اس سلسلے میں ڈی سی او ،کے ساتھ جلد ایک جامع میٹنگ بھی کی جائے گی ۔ اجلاس میں غازی خان میڈیکل کالج کی PMDC سے منظوری نہ ہونے پر بھی ایک جامع اورمنظم تحریک چلانے پر بھی غور کیا گیااور اس سلسلے میں باقی سول سوسائٹی کا بھی تعاون حاصل کیا جائے گا۔ PMA پہلے ہی کالج کے پرنسپل اور ہسپتال کے ایم ایس سے رابطے میں ہے۔