ڈیرہ غازیخان،ایس ڈی او واپڈا فہد شمائل لغاری پر سابقہ بیوی اوراس کی والدہ کا نامعلوم مسلح افراد کے ہمراہ گھر کے باہر تشدد،

تھانہ گدائی میں واقعہ کی درج ایف آئی آر کی نامزد ملزمہ طاہرہ بی بی دوبئی فرار

بدھ 11 مارچ 2015 19:51

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) ایس ڈی او واپڈا فہد شمائل لغاری پر سابقہ بیوی طاہرہ شہزادی اوراس کی والدہ کا نامعلوم مسلح افراد کے ہمراہ گھر کے باہر تشدد تھانہ گدائی میں اس واقعہ کی درج ایف آئی آر کی نامزد ملزمہ طاہرہ بی بی دوبئی فرار ہوگئی معروف ڈانسر طاہرہ بی بی کی والدہ ریحانہ بی بی نے ایڈیشنل سیشن جج صاحب منصف خان اعوان کی عدالت میں بیٹی طاہرہ کی فہد شمائل لغاری کے خلاف اغواء کی رٹ دائر کردی تفصیلات کے مطابق محکمہ واپڈا کے ایس ڈی او فہد شمائل لغاری نے معروف ڈانسر طاہرہ کے ساتھ پچھلے سال تین اگست کو شادی کی تھی لیکن بعد میں ان بن پر نواکتوبر کو طاہرہ کو طلاق دیدی ا س رنجش پر 18فروری کو طاہرہ اور اس کی والدہ ریحانہ نامعلوم مسلح ساتھیوں کے ہمراہ فہد شمائل لغاری کو اس کے گھر کے باہر زدوکوب کیا اس سے نقد رقم چھین لی اور قیمتی موبائل جیب سے نکال لیے واقعہ کا تھانہ گدائی میں مقدمہ درج ہوا پولیس نے چالان عدالت میں پیش کیا 16مارچ کو ملزمان جو عبوری ضمانت پر ہیں عدالت میں پیش ہونا تھا لیکن ریحانہ بی بی نے عدالت میں درخواست دی کہ فہد شمائل لغاری نے میری بیٹی اپنی سابقہ بیوی طاہرہ بی بی کو اغواء کرلیا ہے لیکن ایس ڈی او فہد شمائل لغاری کی ایف آئی اے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور کو دی گئی درخواست پر یہ کنفرم ہوگیا ہے کہ طاہرہ بی بی 10مارچ کو ائیر بلیو کی پرواز PA-410کے ذریعے رات ڈھائی بجے دوبئی چلی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :