کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے،چوہدری گلزار احمد گجر

بدھ 11 مارچ 2015 19:44

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) کنوینئر سپورٹس اینڈ یوتھ ڈویلپمنٹ تحصیل رائے ونڈ ایم پی اے چودھری گلزاراحمد گجر نے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔صحت مند سرگرمیوں کے فروغ سے دہشت گردی کے عفریت پر قابو پانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی ۔ وہ ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنر تحصیل رائے ونڈ/ایڈمنسٹریٹر اقبال ٹاؤن علی شہزاد ، تحصیل آفیسرسپورٹس اینڈ یوتھ ڈویلپمنٹ کونسل اقبال ٹاؤن شہزاد اصغر،ٹی ایم او اقبال ٹاؤن سید علی حسن جعفری ،چیف کوآرڈی نیٹر صوبائی حلقہ پی پی 161چودھری جاوید اقبال گجر ،ایس ڈی او اقبال ٹاؤن ماسٹر محمد امین اور سب انجینئر شہزاد صابرکے ساتھ خصوصی میٹنگ میں کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل رائے ونڈ میں پنجاب حکومت اور محکمہ اوقاف کی تمام اراضی بااثر قبضہ گروپوں سے واگزار کرواکر وہاں پر کھیلنے کے گراؤنڈ ز اور خواتین اور بچوں کی تفریح کیلئے پارک بنائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پلے گراؤنڈز میں بچوں کے کھیلنے کیلئے جھولے اور خواتین کے لئے جوگنگ ٹریکس بنائے جائیں گے ۔جبکہ وسیع جگہوں پر سٹیڈیم کا قیام بھی منصوبے میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل رائے ونڈ میں محکمہ پنجاب کی بے کار پڑی وسیع اراضی کو بھی استعمال میں لایا جائے گا ۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کے ہمراہ حلقہ میں مختلف جگہوں کا سروے بھی کیا اور منصوبے پر جلد از جلد عملدرآمد کی ہدایات کیں ۔

متعلقہ عنوان :