لاہور ہائیکورٹ میں بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا

بدھ 11 مارچ 2015 19:39

لاہور ہائیکورٹ میں بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے بچوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) لاہور ہائیکورٹ میں بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ میں شالامار کی رہائشی فائزہ نے اپنے شوہر ذوالفقار کے سے جھگڑے کے بعد بچوں کی تحویل کیلیے عدالت سے رجوع کیاتھا۔

(جاری ہے)

احاطہ عدالت میں فائزہ اور ذوالفقار میں خوب تکرار ہوئی اس موقع پر بچے باپ کے ساتھ جانے پر ضد کرتے رہے ،،کمسن بچوں نے رو روکر احاطہ عدالت کو سر پر اٹھا لیا ،، میاں بیوی کی تکرار اور بچوں کی چیخ و پکار سن کر وکلا کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ،، فائزہ کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر اس پر تشدد کرتا ہے اور وہ اس سے تنگ آکر اس سے علیحدگی اختیا کررہی ہے وکلا نے صورتحال کے پیش نظر مداخلت کرکے بچوں کو ماں کے ساتھ روانہ کردیا ۔