پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران اور سٹاف تاحال گزشتہ دو ماہ کی تنخواہوں سے محروم

بدھ 11 مارچ 2015 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران اور سٹاف تاحال گزشتہ دو ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں ، بتایا گیا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی میں رکاوٹ اس وقت پیدا ہوئی جب اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل اسد مانی کو تبدیل کردیا گیا جبکہ اتھارٹی کے موجود ڈی جی کی حیثیت عارضی ہے اس سلسلے میں قائم مقام ڈی جی اتھارٹی ڈاکٹر ناصر کا کہنا ہے کہ وہ قائم مقام ڈی جی ہیں ان کے پاس تنخواہیں دینے کا اختیار نہیں۔

متعلقہ عنوان :