رضا ربانی نے چیئرمین سینیٹ نامزد ہونے کے بعدپارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے

بدھ 11 مارچ 2015 19:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) میاں رضا ربانی نے چیئرمین سینیٹ نامزد ہونے کے بعد پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ رضا ربانی پیپلزپارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے عہدے پر تھے۔

(جاری ہے)

اب انہوں نے چیئرمین سینیٹ نامزد ہونے پر پارٹی کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء فرحت الله بابر کے مطابق رضا ربانی چیئرمین سینیٹ کیلئے متفقہ امیدوار ہیں چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد وہ پارٹی کا عہدہ نہیں رکھ سکتے۔

متعلقہ عنوان :