پاکستان کے شمالی پنجاب میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے فاسٹ باوٴلر محمد عامر کی مسابقتی کرکٹ میں واپسی میں تاخیر کا شکار
بدھ 11 مارچ 2015 19:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) پاکستان کے شمالی پنجاب میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے فاسٹ باوٴلر محمد عامر کی مسابقتی کرکٹ میں واپسی میں تاخیر ہورہی ہے۔انہیں گریڈ ٹو کرکٹ میں عمر ایسوسی ایٹس کی پیٹرن ٹرافی میں نمائندگی کرنا تھی تاہم راولپنڈی میں لگاتار بارشوں کے باعث گراوٴنڈ اور پچ پانی میں تر رہیں۔
(جاری ہے)
22 سالہ عامر کو حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی تھی تاہم 2 ستمبر تک وہ بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
بارش کے باعث میچ کے دوسرے دن بھی کھیل کے کم ہی امکانات ہیں تاہم تیز دھوپ سے شاید گراوٴنڈ خشک ہو جائے۔عامر کی کرکٹ میں واپسی پر کچھ سابق کھلاڑیوں نے سوال اٹھائے جبکہ سندھ ہائی کورٹ میں اسے چیلنج بھی کیا گیا تاہم ان تمام رکاوٹوں کے باوجود پی سی بی ان کا کریئر دوبارہ شروع کرنے میں کامیاب رہا۔عامر نے 2009 میں ڈیبو کیا تھا تاہم 2010 میں انگلینڈ میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مبتلا ہونے کے باعث ان پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی گئی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.