لاہور: نوکری سے نکالے جانے پر گارڈ کی فائرنگ ، تین افراد جاں بحق
بدھ 11 مارچ 2015 19:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) لاہور کے علاقے فیصل ٹاون میں نوکری سے نکالے جانے والے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے تین شو روم مالکان کو ہلاک کر دیا اور فرار ہو گیا۔ مقتول ملک شفقت کی بیٹی کی کل شادی تھی۔فیصل ٹاؤن میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات نے دل دہلا دئیے۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق غلام عباس شوروم کے مالکان کا سابق ملازم تھا جسے کچھ عرصہ قبل ہی نوکری سے برطرف کیا گیا تھا ۔
برطرفی کے بعد غلام عباس نے قریبی کال سنٹر میں سیکیورٹی گارڈ کی ملازمت شروع کر دی تو سابقہ مالکان نے کال سنٹر کے مالکان سے اسکی شکایت کی جس پر طیش میں آ کر غلام عباس نے شوروم کے مالکان عدیل ، وحید اور ملک شفقت پر گولیاں برسا دیں۔ تینوں موقع پر ہی چل بسے ۔ مقتول ملک شفقت کی بیٹی کی کل شادی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.