پاکستان سُنی تحریک اورتحریک صراط مستقیم کے زیراہتمام ممتاز قادری کو سزاء کیخلاف فیض آباد چوک میں پُرامن احتجاجی مظاہرہ

بدھ 11 مارچ 2015 18:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) پاکستان سُنی تحریک اورتحریک صراط مستقیم کے زیراہتمام ممتاز قادری کوسنائی جانیوالی سزائے موت کیخلاف فیض آباد چوک میں پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سُنی تحریک کے رہنمامفتی لیاقت علی رضوی،صاحبزادہ عطاء الرحمن دھنیال،علامہ وسیم عباسی،ادارہ صراط مستقیم کے رہنماعلامہ اشفاق احمدصابری،مفتی وقاراحمدمدنی،انجمن جلایہ رضویہ کے ڈاکٹرظفراقبال جلالی،اہلسنّت خدمت فاؤنڈیشن کے رہنماملک عبدالرؤف،علامہ عبداللطیف قادری، علامہ ریاض الرحمن،علامہ بشیراحمدنقشبندی،علامہ داؤدعالم رضوی اوردیگرقائدین نے کہاکہ قرآن وسنت کاقانون ہرقانون سے بالاترہے۔

ممتازقادری کی سزاشریعت کے منافی ہے،قرآن و سنت کی روشنی میں انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔

(جاری ہے)

ممتازقادری کی رہائی کیلئے اہلسنّت کی تمام تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں، ممتاز قادری تنہا نہیں اسکے پیچھے کروڑوں لوگ چاہنے والے ہیں۔ممتاز قادری کی رہائی کیلئے قانونی اورآئینی چارہ جوئی جاری رکھیں گے۔ ممتاز قادری کی پھانسی کافیصلہ شریعت اورآئین کی روح کے منافی ہے۔

پاکستان کاآئین انگریز کا پابند نہیں ہے بلکہ قرآن وسنت کا پابندہے۔لہذٰا ممتاز قادری کامقدمہ آئین کی اساس کے مطابق شرعی عدالت میں چلایا جائے۔ حکومت ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرانے کیلئے راتوں رات عدالت لگوا کر پاکستانی شہریوں کے قاتل کورہا کراسکتی ہے تو پھر ممتاز قادری جیسے عاشق رسول کیلئے آئینی وقانونی تقاضے پورے کیوں نہیں کرسکتی؟مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر اپنے نبی کریم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔ممتاز حسین قادری نے توہین رسالت پر جس ردّعمل کا مظاہرہ کیا وہ ایمانی غیرت کا تقاضا ہے۔ممتاز قادری کی رہائی کیلئے شرعی و آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :