وزیراعلی خیبرپختونخوا کی صوبائی وزیر مال علی امین گنڈا پور کی رہائش گاہ پرحملے کی شدیدمذمت،

ایسی کاروائیوں سے ہمارے وزراء اور دیگر اراکین اسمبلی کے حوصلے پست نہیں ہوں گے،پرویزخٹک

بدھ 11 مارچ 2015 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی وزیر مال علی امین گنڈا پور کی رہائش گاہ پر دستی بموں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پر دستی بموں سے حملہ بزدلانہ اور قابل مذمت کاروائی ہے اور ایسی کاروائیوں سے ہمارے وزراء اور دیگر اراکین اسمبلی کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت نے اپنے نئے خیبر پختونخوا کے ایجنڈے کے مطابق اپنے لئے ایک سمت متعین کر رکھی ہے اور ہم اپنے سروں پر منڈلانے والے خطروں کی پرواہ کئے بغیر اپنی منزل کے حصول کیلئے مقررہ سمت کی جانب مستقل مزاجی کے ساتھ رواں دواں ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی اور صوبائی حکومت کے اراکین کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کی دوسری کاروائیوں سے عوامی خدمت کیلئے ہمارا عزم اور حوصلے ہرگز متزلزل نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :