خاران، عوام کے مسائل ،مشکلات کو مقامی سطح پر حل کرنے کیلئے مقامی نمائندوں کو موقع فرا ہم کیا ،مجیب الرحمن محمد حسنی

بدھ 11 مارچ 2015 18:35

خاران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)صوبائی وزیر کھیل و ثقافت میر مجیب الرحمن محمد حسنی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں صوبائی حکومت نے سب سے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا انقعاد کرکے عوام کے مسائل اور مشکلات کو مقامی سطح پر حل کرنے کیلئے مقامی نمائندوں کو موقع فرا ہم کیا ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈسٹرکٹ چیئرمین واشک میر عبدالخالق محمد حسنی سے گفتگو میں کیا اس موقع پر واشک ضلع وائس چیئرمین حاجی شکراللہ محمد حسنی ودیگر ممبران ضلع کونسل موجود تھے میر مجیب الرحمن محمد حسنی نے کہا موجودہ حکومت بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے انھوں نے کہا بلدیاتی نمائندوں کی انتخاب کے بعد لوگوں کے مسائل اور مشکلات کلی ،وارڈ اور یونین ،تحصیل اور ضلع سطح پر حل ہونگے انھوں نے کہا ضلع واشک کی ترقی وخوشحالی اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے منتخب بلدیاتی نمائندوں سے بھر پور تعاون کیا جائیگاانھوں نے ضلع واشک میں امن وامان سمیت ترقیاتی کاموں کی نگرانی اور تعلیم وصحت کے شعبوں کو مزید فعال بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ چیئرمین واشک کے اقدامات کو سہرایا ۔