خیبر ایجنسی ، طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ، گھروں کی چھتیں گرنے سے سامان تباہ ، جانی نقصان نہیں ہوا

بدھ 11 مارچ 2015 17:51

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) خیبر ایجنسی میں طوفانی بارشوں ، ژالہ باری اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ،علاقے گاگرہ اور فاطمی خیل میں گھروں کے چھتیں گرنے سے گھروں میں موجود سامان تباہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،سرکاری ذرائع۔

(جاری ہے)

لنڈ ی کو تل کے مختلف علاقوں گاگرہ فاطمی خیل اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں کے اندر داخل ہو گیا جس کی و جہ سے متعدد دیواریں اور گھروں کے چھتیں گر گئیں ۔بار ش کی و جہ سے علاقے گاگرہ میں سیفور اور فاطمی خیل میں نعمت گل نامی شخص کے گھر میں پانی داخل ہو کر ایک دیوار منہدم ہو گئی اور کمروں کے تمام دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں جو رہنے کے قا بل نہیں رہیں اور اس میں موجود تمام سامان بھی خراب ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :