صوابی میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دو ملزمان کی شناخت ہو گئی
بدھ 11 مارچ 2015 17:50
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دو ملزمان کی شناخت سلمان ولد مختیار احمد سکنہ شیخ جانہ جبکہ دوسرے کا بلال ولد سید الزمان سکنہ شیوہ کے نام سے ہو گئی۔ جبکہ ایک ملزم کی شناخت نہیں ہوئی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس صوابی آفس سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق ہلاک شدہ سلمان صوابی میں پولیس پر حملوں ،پولیو ٹیموں پر حملوں اور بھتہ خوری کے جرائم میں ملوث تھا ۔
ہلاک ملزمان کے قبضے سے 3 عدد کلاشنکوف ،3 عدد پستول ،5 عدد ہینڈ گرنیڈ اور درجنوں کارتوس برآمد کیا گیا ۔جبکہ موقع سے ہلاک شدہ گان کے شناختی کارڈز اور موبائیل فونز قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔سی ٹی ڈی مردان نے وقوعہ ہذٰہ کے پشت لگا کر مقدمہ درج رجسٹرڈ ہوکر تفتیش شروع کردی ہے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اور مبینہ ملزمان کے درمیان مقابلے میں تین ملزمان مارے گئے پولیس کی بر وقت اور موثر جوابی کاروائی سے علاقے کو بڑے تباہی سے بچایا لیا ضلع صوابی کی تحصیل رزڑ میں پولیس اور مبینہ ملزمان کے درمیان مقابلہ میں 3 ملزمان مارے گئے جبکہ ایک اہلکار سید عظیم شہید اور ڈی ایس پی صوابی فیاض خان ،ایس ایچ او تھانہ کالو خان ہارون ،ایس ایچ او تھانہ پرمولی سلطان محمود خان سمیت 8 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.