انڈو نیشیا میں بسا بسایا گھر زیر فروخت، گھر خریدنے پر بیوی مفت حاصل کریں۔۔

بدھ 11 مارچ 2015 17:35

انڈو نیشیا میں بسا بسایا گھر زیر فروخت، گھر خریدنے پر بیوی مفت حاصل ..

جکارتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مارچ 2015 ء): انڈونیشیا میں گھر کی فروخت کے لیے دیا جانے والا اشتہار سوشل میڈیا پر زور پکڑ گیا، جس کی خاص وجہ گھر نہیں بلکہ گھر کی خریداری پر ساتھ میں ملنے والی مفت چیز تھی، تفصیلاات کے مطابق انٹر نیٹ پر ایک منزلہ گھر جو کہ 2 بیڈ رومز، 2 باتھ رومز، پارکنگ اور تالاب پر مشتمل ہے، کو بیچنے کا اشتہار دیا گیا لیکن اس اشتہار کی منفرد چیز یہ تھی کہ گھر خریدنے والے کو گھر کی خریداری پرایک عدد بیوی بھی دینے کی پیشکش کی گئی.

(جاری ہے)

یہ گھر سلیمن کے آئی لینڈ پع واقع ہے اور اس کی قیمت 75 ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی ہے جبکہ گھر کی فروخت کے اشتہار کے ساتھ گھر کی مالکن یعنی مفت بیوی کی تصویر بھی شائع کی گئی ہے، انٹر نیٹ پر دئے جانے والے اس اشتہار میں کہا گیا ہے کہ محض سنجیدہ افراد ہی رابطہ کریں جبکہ بحث کرنے والے افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رابطہ کر کے اپنا وقت ضائع نہ کریں، اس اشتہار سے متعلق گھر کی مالکن لیا نامی مفت بیوی کا کہنا تھا کہ یہ اشتہار ان کا ذاتی آئیڈیا قطعاً نہیں تھا ان کا کہنا تھا کہ میں نے گھر بیچنے کے لیے اپنے ایک پراپرٹی ڈیلر دوست سے رجوع کیا اور اسی بات چیت میں میں نے اپنی شادی کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور تلقین کی کہ میرے لیے کوئی ایسا آدمی دیکھو جس کی شادی نہ ہوئی ہو یا اس کی بیوی نہ ہو کیونکہ میں بیوہ ہوں اور میرے دو بچے ہیں ، خاتون کا کہنا تھا کہ میرا خیال تھا کہ میرا دوست اس سے متعلق خاص لوگوں سے رابطہ کرے گا لیکن اس نے اشتہار دے دیا اور مجھے اس اشتہار کا پتہ تب چلا جب کافی تعداد میں صحافی میرا انٹر ویو کرنے میرے گھر پہنچ گئے.

خاتون کا کہنا تھا کہ پولیس بھی اس حوالے سے میرے گھر آئی جس پر میں انہیں بھی واضح بتا دیا کہ یہ ہرگز میرا آئیڈیا نہیں تھا، تاہم خاتون کا کہنا ہے کہ اشتہار پڑھنے کے بعد ایک خریدار نے مجھ سے رابطہ کیا ہے جو کہ بظاہر سنجیدہ لگتا ہے لیکن خاتون نے خریدار کا نام بتانے سے معذرت کی ہے.