ایم پی اے بولان میر محمد عاصم کرد گیلو کی کارکردگی کو سراہتے ہیں، ممتاز قبائلی رہنماء وڈیرہ مقصود سمالانی احمد بلا ل

بدھ 11 مارچ 2015 17:30

مچھ) اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء (ممتاز قبائلی رہنماء وڈیرہ مقصود سمالانی احمد بلا ل سمالانی مقبول احمد سمالانی ودیگر نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں ایم پی اے بولان میر محمد عاصم کرد گیلو کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بولان کچھی کی عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے میر محمد عاصم کرد گیلو کی کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں ہیں علاقے میں تعلیمی پسماندگی بے روز گاری کی خاتمہ نوجوان تعلیم یافتہ امیدواروں کو میرٹ کی عین مطابق ملازمتیں فراہم کرنے میں موصوف کی کردا ر نمایاں ہیں جسکی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے مچھ پریس کلب کے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ایم پی اے بولان میر محمد عاصم کرد گیلو عوام کی حقیقی نمائندہ ہیں انھوں نے بلا تفریق رنگ و نسل ہر طبفے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی مسائل حل کیے اور کررہے ہیں بولان جیسے پسماندہ ضلع کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں موصوف کی کردار سے کوئی ذی شعور انکا ر نہیں کرسکتا موصوف ایک ترقی پسند شخصیت کے مالک ہیں ہم ان کے ہر سطح پر مکمل حمایت کرتے ہیں انھوں نے امید ظاہر کی کہ مو صوف کچھی بولان میں مزید ترقیاتی اقدامات کریں گے

متعلقہ عنوان :