سینیٹ کے چیئرمین کے انتخاب سے مک مکا کی سیاست کھل کر بے نقاب ہو گئی ہے، نجیب ہارون رہنماء تحریک انصاف سندھ
بدھ 11 مارچ 2015 17:21
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدرمحمد نجیب ہارون نے پلول ہاوس سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد اچانک سے گیس کے نرخ میں اضافہ کرنے کا حکومتی فیصلہ عوام دشمنی پر مبنی ہے اور سینٹ کے انتخابات پر کی جانے والی ہارس ٹریڈنگ میں خرچ کی جانے والی رقم کی وصولی کا گھٹیا طریقہ ہے، عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکیِ میں پس رہے ہیں اور آج تک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی اور نا ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کوئی فرق پڑا۔
محمدنجیب ہارون نے مزید کہا کہ سینٹ کے چیئرمین کے انتخاب میں جس مفاہمت کا مظاہرہ کیا گیا ہے اس سے مک مکا کی سیاست کھل کر بے نقاب ہو گی ہے اور عوام کے سامنے پی پی پی اور پی ایم ایل (ن)کے گھٹ جوڑکا راز فاش ہو گیا ہے کہ بظاہر آپس میں لڑنے والے سیاستدان دراصل اندر سے ایک ہیں اور اپنے ذاتی مفاد کی خاطر وہ ہر قسم کی مفاہمت کر لیتے ہیں مگر عوام کی بہلائی کے لیے ان کے پاس نا تو وقت ہوتا ہے اور نا ہی وہ عوام کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.