نائن زیروپر چھاپے کے دوران ہلاک ہونیوالے ایم کیو ایم کارکن وقاص شاہ کی موت معمہ بن گئی

بدھ 11 مارچ 2015 17:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم ) کے مرکز نائن زیروپر چھاپے کے دوران ہلاک ہونے والے ایم کیو ایم کارکن وقاص شاہ کی موت معمہ بن گئی ہے کہ وقاص شاہ کو کس نے گولی ماری ہے؟۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہناہے کہ گولی رینجرز نے چلائی جس کا ثبوت کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہے جبکہ ایم کیو ایم کے الزامات پر ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کے کارکن کو گولی رینجرز نے نہیں ماری ۔ بابر غوری نے ڈی جی رینجرز کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز نے نائن زیرو پر فائرنگ کی ہے۔وقاص کی موت پر بیانات اور الزامات کا سلسلہ جاری ہے لیکن اصل حقائق میڈیکل رپورٹ میں ہی سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :