سالانہ ICAP سی ایف اوکانفرنس 17 مارچ کوکراچی اور19 کو اسلام آبادمیں منعقد ہوگی

بدھ 11 مارچ 2015 17:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) سالانہ ICAPِ، سی ایف اوکانفرنس 17 مارچ کو پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی اور19مارچ 2015 کو سرینا ہوٹل اسلام آبادمیں منعقد ہوگی جس سے ممتازکاروباری شخصیات اورتاجر رہنماء خطاب کریں گے ۔اس وقت ملک میں ICAP کے 7000 سے زائد فعال اراکین موجود ہیں۔ اس سال سی ایف اوکانفرنس کا موضوع ” سسٹیننگ ایکسیلنس ، شفٹنگ گیئرز“ رکھا گیا ہے۔

ICAPکے صدر یعقوب ستارخطبہ استقبالیہ پیش کریں گے جبکہ موضوع کی مناسبت سے کلیدی سیشن میں ” ایک بار فنانس لیڈر، اگلی بار فرم رہنماء،کیا مہارت تبدل ہوتی ہے ؟“ کے عنوان سے پریزنٹیشن شامل ہوگی ۔ یہ پریزنٹیشن FCA کے اوبی ای اورIGI انشورنس کے سابق سی ای اوفقیرسید اعجازالدین دیں گے۔بزنس کمیٹی میں پروفیشنل اکاوٴنٹنٹس کے چیئرمین اورCIMA گلوبل کے سی ای او Charles Tilley کی طرف سے ” کس طرح فنانشل لیڈرہمہ تن تیار اور مستقبل کے چیلنجزکا سامنا کرتے ہیں “ کے عنوان سے سپیکرسیشن منعقد کریں گے۔

(جاری ہے)

”فیملی انٹرپرائز“ پرکراچی ایڈیشن، نیشنل فوڈز کے سی ای اوابرار حسن، انگلش بسکٹ مینوفیکچررزکی چیئرپرس ڈاکٹرزیلف منیر،داوٴد ہرکولیس کے سی ای اوصمد داؤد اورکاروباری شخصیت امین ہاشوانی پرمشتمل ہوگا جبکہ اس سیشن کی ناظمہ ہاؤس آف حبیب کی سی ای او روشن مہری ہوں گی۔دریں اثنا، اسلام آباد میں اسی موضوع پر چیئرمین آئی ٹی سی لاجسٹک محسن خالد، سی ای او سیف ٹیکسٹائل ملز عثمان سیف اللہ خان،چیئرمین راستگارگروپ امتیازراستگار، سی ای او سروس سیلزکارپوریشن شاہدحسین خطاب کریں گے جبکہ ایئر بلیو میں ایف سی اے، ڈی ایم ڈی فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن آصف انورکریم سیشن کے ناظم ہوں گے۔

”ریگولیٹری نظام کی فعالیت“ کے عنوان سے کراچی میں ہونیوالے کانفرنس کے panelists میں K-الیکٹرک کے سی ایف او سید مونس عبداللہ علوی شامل ہوں گے ۔ اس سیشن کے ناظم کے فرائض ابراہیم اینڈ کو کے بی ڈی او ذوالفقار علی کوثر ادا کریں گے۔ اسلام آباد میں اسی موضوع پرNZAJ &Co کے ڈائریکٹرآڈٹ ، ایشورنس اورایڈوائزری آفتاب احمد ناظم ہوں گے اورشرکاء میں ایئربلیو کے ایم ڈی جنید خان ، عسکری بینک لمیٹڈ کے ایف سی اے سلیم انور،OGDCL کے سی ایف اومحمد رفیع، KAPCO کے سی ای اوآفتاب محمود بٹ شامل ہوں گے۔

انڈس انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ (آئی آئی ایم) کے ڈین اورپروفیسرآف پریکٹس ڈاکٹر رضوان امین شیخ ایچ آرایشوزکے حوالے سے الگ سیشن سے خطاب کریں گے۔کراچی کانفرنس کی جھلکیوں میں سے ICAP کے سابق صدرابراہیم سیدت اور ایرنسٹ اینڈینگ فورڈروڈس کی سابق سی ای اوسیدت حیات کا انٹرویو اورکامیابیوں کی کہانی شامل ہوگی۔یہ انٹرویو چیئرمین ShehzadChamdia سیکورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، شہزادچمدیا کریں گے۔

اسلام آباد میں چیئرمین نشاظ گروپ میاں محمد منشا کی کامیابیوں کی داستان اورانٹرویو مختارجعفری کی جانب سے منعقد کیا جائے گا۔اس موقع پر ICAP کی PAIB کمیٹی اپنے نمایاں خدمات کے اعتراف میں پیشہ ورانہ ایکسیلنس ایوارڈ منعقدکرے گی اورفاتحین کواپنے متعلقہ منصوبوں کی تفصیلات پیش کرنے کیلئے کانفرنس میں مدعو کیا جائے گا۔