صوابی،پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے دو ملزمان کی شناخت ہو گئی

بدھ 11 مارچ 2015 17:07

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دو ملزمان کی شناخت سلمان ولد مختیار احمد سکنہ شیخ جانہ جبکہ دوسرے کی بلال ولد سید الزمان سکنہ شیوہ کے نام سے ہو گئی۔ جبکہ ایک ملزم کی شناخت نہیں ہوئی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس صوابی آفس سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق ہلاک شدہ سلمان صوابی میں پولیس پر حملوں ،پولیو ٹیموں پر حملوں اور بھتہ خوری کے جرائم میں ملوث تھا ۔

ہلاک ملزمان کے قبضے سے 3 عدد کلاشنکوف ،3 عدد پستول ،5 عدد ہینڈ گرنیڈ اور درجنوں کارتوس برآمد کیا گیا ۔جبکہ موقع سے ہلاک شدہ گان کے شناختی کارڈز اور موبائیل فونز قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔سی ٹی ڈی مردان نے وقوعہ ہذٰہ کے پشت لگا کر مقدمہ درج رجسٹرڈ ہوکر تفتیش شروع کردی ہے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اور مبینہ ملزمان کے درمیان مقابلے میں تین ملزمان مارے گئے پولیس کی بر وقت اور موثر جوابی کاروائی سے علاقے کو بڑے تباہی سے بچایا لیا ضلع صوابی کی تحصیل رزڑ میں پولیس اور مبینہ ملزمان کے درمیان مقابلہ میں 3 ملزمان مارے گئے جبکہ ایک اہلکار سید عظیم شہید اور ڈی ایس پی صوابی فیاض خان ،ایس ایچ او تھانہ کالو خان ہارون ،ایس ایچ او تھانہ پرمولی سلطان محمود خان سمیت 8 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے دوپہر ڈی پی او صوابی سجاد خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ موضع شیوہ کلی میں نواب علی نامی شخص کے مکان میں تین ملزمان کسی تخریبی کارروائی کے غرض سے جمع ہوکر مکان مذکورہ میں موجود ہیں ۔اطلاع کے پیش نظر ڈی پی او صوابی سجاد خان کی خصوصی ہدایت پر تھانہ پرمولی ،تھانہ کالو خان،سی ڈی ٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اس دوران ملزمان نے ہینڈ گرنیڈ استعمال کرلی جس سے ایس ایچ او کالو خان ہارون خان ،کانسٹیبل سید محمد ،کانسٹیبل امان الملک زخمی ہوئے ۔

اس دوران ڈی پی او صوابی سجاد خان اور جملہ ڈی ایس پیز موقع پر پہنچ کر ڈی پی او صوابی سجاد خان نے آپریشن کی کمانڈ اپنے ہاتھ میں لے لی ۔اسی دوران ڈی آئی جی مردان محمد سعید خان وزیر ،مردان سے RRF اور ایلیٹ فورس جبکہ پشاور سے سرفروش ٹیم بھی موقع پر پہنچ کر آپریشن میں شامل ہوگئے ۔پولیس اور ملزمان کے درمیان تقریباً 6 گھنٹے تک فائرنگ کاتبادلہ جاری رہا ۔

جو دہشتگرد وقفے وقفے سے ہینڈ گرنیڈ استعمال اور فائرنگ کرتے رہے ۔ اور ا س دوران دھماکہ ہوگیا جس سے ڈی ایس پی صوابی فیاض خان ،کانسٹیبل عارف ،کانسٹیبل شہریار ،کانسٹیبل عاقل ایلیٹ فورس اور سرفروش ٹیم کے انسپکٹر عمران الدین لگ کر زخمی ہوگئے ۔ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل سید اعظم شہید ہوگئے ۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان جو مکان سے بھاگنے کی کوشش کررہے تھے جاں بحق ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :