سبی میں چاکر خان یونیورسٹی کے افتتاح سے تعلیمی انقلاب آئے گا، نیشنل پارٹی

بدھ 11 مارچ 2015 17:07

بولان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء)سبی میں چاکر خان یونیورسٹی کی افتتاح سے تعلیمی انقلاب آئے گا نیشنل پارٹی بلوچستان کوتعلیمی پسماندگی سے نکالنے کیلئے بھرپور کوشیشیں کر رہی ہے یونیورسٹی کا افتتاح تعلیمی بہتری کی جانب ایک اور قدم ہے پارٹی عوامی امنگوں کو تکمیل کی طرف لے جارہی ہے ۔چاکر خان یونیورسٹی کی قیام سے نصیرآباد،سبی ِ،بولان کچھی،جھل مگسی جعفرآباد اور دیگر ملحقہ علاقوں کے طلباء و طالبات مستفید ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری،ایم پی اے محترمہ یاسمین لہڑی نے ڈھاڈر میں صحافی محمد عارف بنگلزئی کی قیادت میں صحافیوں کی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو تعلیمی میدان میں دیگر صوبوں کے برابر لانے کیلئے موجودہ حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تعلیمی پسماندگی کو ختم کرنے سے ہی پر امن اور تعلیم یافتہ معاشرہ کا قیام شرمندہ تعبیر ہو سکے گاتعلیمی بجٹ میں اضافہ کرکے تعلیمی خاتمے کیلئے عملی طور پرکردار ادا کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں بلوچستان پر ہارس ٹریڈنگ لگا داغ بھی صاف ہوا ہے سینٹ کی چئیرمین ،ڈپٹی چئیرمین کیلئے اتحادی جماعتوں کو مشترکہ امیدوار لانا چاھیئے۔جمہوریت کے ثمرات کو عوام تک حقیقی معنوں میں پہنچانے کیلئے جمہوری روایات کو مضبوط کرنا ہوگا تب ہی جمہوریت مستحکم ہو گی۔انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت عوام کی ترقی خوشحالی اور بدحالی کو ختم کرنے کیلئے سرتوڑ کوشیشں کر رہی ہے عوام حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے بہت جلد مستفید ہونگیں۔