حق پرست اراکین اسمبلی کا گرین ٹاؤن آصف اسکول سے قبضے کے خاتمے کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے تاخیری حربے پر احتجاج

بدھ 11 مارچ 2015 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے علاقے گرین ٹاؤن میں آصف اسکول سے قبضے کے خاتمے کے بعد تعمیرات کے حوالے سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے تاخیری حربے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے گورنر سندھ کے واضح احکامات کے با وجود اسکول کی عمارت میں تاخیری حربہ استعمال کرکے بلدیہ عظمیٰ کراچی تعلیم دشمنی کا ثبوت اور قبضہ مافیا کو قبضے کی دعوت دے رہی ہے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے گورنر سندھ گرین ٹاؤن آصف اسکول پر قائم قبضے کے خاتمے کے بعد تعمیراتی کاموں میں تاخیر کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست اراکین اسمبلی کی کاوشوں سے اسکو ل کی عمارت پر قبضے واگزار اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے بعداسکول کی عمارت کی تعمیر کے لئے 20جنوری 2015ءء کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کو تحریر طور پر آگاہ کیا گیا مگر اب تک اس پر کوئی پیش رفت بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے نہیں کی گئی ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں محکمہ تعلیم ،ایجوکیشن ورکس اور بلدیاتی اداروں افسران کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں گرین ٹاؤن میں آصف اسکول پر قبضے کے خاتمے کے بعد تعمیرات کے حوالے سے عدم توجہی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حق پرست اراکین اسمبلی نے کہاکہ اسکولوں کی تعمیر و ترقی اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں میں کرپشن کا نوٹس لیا جائے اور علاقائی فلاحی و ترقیاتی منصوبوں میں اراکین اسمبلی کی تجاویز کو شامل کیا جائے حق پرست اراکین اسمبلی محکمہ تعلیم اور ورکس ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں اسکولوں کی تعمیر اور اس کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلات سے آگاہی کے بعد محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ اسکولوں کی تعمیر اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیا قادری نے کہاکہ ارباب اختیار کراچی کے عوام کو لاوارث نہ سمجھیں شہر کی ترقیاتی اسکیموں کی بلاجواز شہر سے منتقلی کا سلسلہ فوری بند کرکے سوتیلی ماں کا سلوک بند کیا جائے انہوں نے گرین ٹاؤن آصف اسکول کی تعمیر کے حوالے سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے تاخیری حربے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ کے احکامات کے باجود عملدرآمد نہ ہونا لگتا یوں ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی درسگاہ پر دوبارہ قبضہ کرانا چاہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :