عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے صوابی میں پولیس کی شہادت اورزخمی ہونے پر اظہارافسوس

بدھ 11 مارچ 2015 16:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور صوبائی پارلیمانی لیڈر و ترجمان سردار حسین بابک نے صوابی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران سیکورٹی اہلکار کی شہادت اور بیشتر پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں پارٹی رہنماوٴں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلافجام شہادت نوش کرنے والوں کی قربانیاں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی انہوں نے کہا کہ قوم کو ایسے بہادر جوانوں پر فخر ہے اور دہشت گردوں کی مذموم کاوائیون سے دہشت گردی کے خلاف عزم متزلزل نہیں ہو سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہید اہلکار کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ،دریں اثنا ء امیر حیدر ہوتی نے اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ صوابی کے مصروف ترین علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی صوبائی حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیکورٹی کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے ، اور عام شہری کی زندگی کسی طور محفوظ نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں فوری اقدامات کرے اور صوبے سے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے۔

متعلقہ عنوان :