صوبائی حکومت گدون انڈسٹریل ا سٹیٹ میں قائم کارخانوں کو فعال بنا نے کے لئے کوشاں ہے ، عبدالمینم
بدھ 11 مارچ 2015 16:52
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالمنیم خان نے کہا ہے کہ گدون انڈسٹریل ا سٹیٹ ملک کی صنعتی ترقی میں اہم کر دارادا کر رہا ہے اورحکومت اس کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کو مکمل طور پر فعال اور مستحکم بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بھروئے کار لارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں منگل کے روز پشاور میں گدون انڈسٹریل اسٹیٹ سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔
اجلاس میں سیکرٹری صنعت ساجد خان جدون ،ڈائریکٹر صنعت اخونزادہ انور سعید اور گدون ایسوسی ایشن کے صدر ذاہد شاہ کے علاوہ دیگرمتعلقہ افسران و صنعت کار بھی موجود تھے ۔ واضح رہے کہ گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ بنانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے اپنی سفارشات اجلاس میں پیش کیں ۔(جاری ہے)
معاون خصوصی نے ہدایت کی کہ جو صنعتیں بند ہیں اُن کے لئے ایک ماہ کا قانونی نوٹس دیا جائے اور جو کارخانے چالو حالت میں ہیں اُن کو مشینری کی ضروری مرمت کرنے کے لئے این او سی کے طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جائے تاکہ اُن کوکسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
اجلاس میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے لئے تقریباً 4کلو میٹر روڈ کی تعمیراور اس کو جلد سے جلد بھاری گاڑیوں کے استعمال کے قابل بنانے کی بھی منظوری دی گئی ۔ معاو ن خصوصی نے کہا کہ گدون میں قائم کارخانوں کی حکومت بھرپور معاونت کرے گی کیونکہ گدون انڈسٹریل اسٹیٹ سے ہزاروں افرادکا روزگار وابستہ ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ گدون انڈسٹریل اسٹیٹ جس مقصد کے لئے قائم کی ہے اس کے حصول کے لئے حقیقی طور پر اسے اصلی حالت میں بحال کیا جائے ۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی نئے صنعتی زون کے قیام کے لئے کاوشیں قابل تعریف ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.