ہارون آباد‘اولڈ واٹر سپلائی کے پانی والے فلٹروں میں موجود گندا پانی عوام کیلئے پریشانی کا باعث بن گیا

بدھ 11 مارچ 2015 16:38

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) اولڈ واٹر سپلائی کے پانی والے فلٹروں میں موجود گندا پانی انسانی جان کے لئے نقصان دہ ہے میڈیا کی ٹیم جب عوامی شکایت پر موقع پر گئی تو دیکھا کہ اولڈ واٹر سپلائی کے فلٹروں میں گندھا پانی بھر اہوا ہے اور وہی پینے کا پانی کئی علاقوں میں جاتا ہے یہ مضر صحت پانی انسانی جان کے لئے بے حدنقصان دے ہے اور طر ح طرح کی بیماریاں پھیلنے کا باعث بنا ہوا ہے فلٹروں کی ساتھ والی ڈگی میں بارش کا کھڑا پانی کی وجہ سے مچھر پرورش پا رہے ہیں اور بڑی بڑی جڑی بوڑیاں چوروں اور لٹیروں کی رہائش بنے ہو ئے ہیں ساتھ ٹی ایچ کیو ہسپتال ہے اور اولڈ واٹر سپلائی کے کواٹروں میں رہائش پذیر لوگ اور پاس میں گورنمنٹ کے ہائی سکول موجود ہیں پانی سے جنم لینے والے مچھر ان سب کے لئے پر یشانی کا سبب ہیں اہل علاقہ کی انتظامیہ سے اس صورت حال کا نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :