وقت نے ثابت کردیا سیف اللہ بردران ہی ضلع کی خدمت کرسکتے ہیں‘حشام انعام اللہ خان

بدھ 11 مارچ 2015 16:38

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اور سیف اللہ بردران کے بھتیجے حشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ وقت نے ثابت کردیا ہے کہ سیف اللہ بردران ہی ضلع کی خدمت کرسکتے ہیں اور ان کی دانشمندی کی وجہ سے ہی ضلع کی تما م سیاس، مذہبی اور سماجی جماعتیں ضلع کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوگئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تتر خیل ، شہباز خیل، غازی خیل،وانڈہ بنوچی، شیری خیل او ردرہ پیزو کے دورے کے موقع پر ان کے اعزاز میں دیئے گئے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

حشام انعام اللہ خان نے کہا کہ پیزو کیلئے 132kv گریڈ سٹیشن ، شہباز خیل، غازی خیل 66ہزار کے وی ٹرانسمیشن لائن بھیچانا ، مختلف علاقوں میں آبنوشی ٹیوب ویلوں کی تنصیب ، رابطہ سڑکو ں کی تعمیر ، گھر گھر بجلی کی فراہمی سمیت پولی ٹیکنک منصوبے و دیگر ترقیاتی منصوبے خالصتاََ سیف اللہ برادران کے کارنامے ہیں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی کے 75پر گزشتہ 20سالوں سے جے یو آئی ف سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی منتخب ہوکر اقتدار کو پہنچ کر چلے آر ہے ہیں لیکن بد قسمتی سے ان لوگوں نے آج تک حلقے کیلئے کوئی کام نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے یہ حلقہ پسماندگی کا شکار ہے انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ حلقے کی ترقی او ر اپنے بہتر مستقبل کیلئے سیف اللہ برادران کے ہاتھ مضبوط کریں۔