پشاور: سیکڑوں سال پرانے آثار قدیمہ دریافت

بدھ 11 مارچ 2015 16:37

پشاور: سیکڑوں سال پرانے آثار قدیمہ دریافت

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) محکمہ آر کیالوجی نے سیکڑوں سال پرانے آثار قدیمہ دریافت کرلیے۔ بونیر کے مقام پر 500 سائٹس دریافت ہوئی ہیں جہاں اسلامی دور کے 4 آثار قدیمہ، ہندو شاہی خاندان کے 28 بڑے آثار ، 35 بڑے اسٹوپا اور 48 فٹ طویل بدھا کے آثار دریافت ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ ڈیڑھ کلومیٹر طویل قلعہ اور قدیم زمانے کے غار بھی دریافت ہوئے ہیں۔ محکمہ آرکیالوجی نے ان آثار کے حصول کیلئے کھدائی کا آغاز شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :