نائن زیرو پرکارروائی ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کی، ترجمان رینجرز

بدھ 11 مارچ 2015 16:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء)سندھ رینجرز کے ترجمان کرنل طاہر نے نائن زیرو پر چھاپے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ نائن زیرو پر سرچ آپریشن دو گھنٹے جاری رہا،یہ کارروائی کچھ ملزمان کی موجودگی کی اطلاعات پر کی گئی ،حراست میں لئے گئے ملزمان میں کچھ لوگوں کو عدالتوں سے سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایم کیو ایم کے راہنما عامر خان کے حوالے سے کہا کہ وہ حراست میں نہیں ہیں تاہم وہ ہمارے ساتھ ہی ہوں گے،کرنل طاہر نے اس بات سے واضح طور پر انکار کیا کہ کوئی ایم این اے اور ایم پی اے کوحراست میں نہیں لیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ابھی مزید کارروائی ہونی ہے،اس لئے یہ دفتر پولیس کی کسٹڈی میں رہیگا۔