Live Updates

سینٹ ممبران کے انتخاب میں حصہ لینا اور سینٹ کے چیئر مین ،ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ عمران خان کی سیاسی ناپختگی ،بچگانہ پن اور دوغلے پن کی سیاست کا واضع ثبوت ہے ،چوہدری اسد الرحمن

بدھ 11 مارچ 2015 16:19

کمالیہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) چےئر مین قائمہ کمیٹی برائے استحقاق و ایم این اے مسلم لیگ (ن) چوہدری اسد الرحمن نے کہا ہے کہ سینٹ ممبران کے انتخاب میں حصہ لینا اور سینٹ کے چیئر مین ،ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ عمران خان کی سیاسی ناپختگی ،بچگانہ پن اور دوغلے پن کی سیاست کا واضع ثبوت ہے عمران خان کی سیاست میں تضادات اور دوہرے پن کا عکس ہر مقام او ر ہر فیصلے میں عیاں ہوتا ہے کبھی آصف زرداری کو برا بھلا کہتے ہیں تو کبھی سینٹ کی سیٹ کی بھیک مانگنے کے لیے انہیں ٹیلی فون کرتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے سیاسی بچگانہ پن نے انہیں غیر سنجیدہ سیاستدان کا درجہ دلوایا ہے اگر عمران خان واقعی سیاستدان ہیں تو انہیں اس قسم کے رویوں کو ترک کر کے سیاسی میدان میں پختگی اور سنجیدگی کو اپنانا پڑے گا سیاست ہر روز بیان اور خیالات بدلنے کا نام نہیں ہے بلکہ اپنے نظریات کو موثر اور موزوں انداز میں عمل پذیر کرنے کی کیفیت ہے ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کو کبھی چپڑاسی نہ رکھنے کا دعوہ کرنے والے عمران خان اب بھی عملی طور پر شیخ رشید کے اشاروں پر سیاست کرتے ہیں اور عمران خان کے اس دوہرے طرز عمل نے انہیں سنجیدہ طبقہ میں عدم مقبولیت کے گڑھے میں دھکیل دیا ہے اور عوام عمران خان کے گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے کی سیاست کو ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھتے ہیں سینٹ الیکشن سے قبل ہارس ٹریڈنگ کا واویلا مچانے والے عمران خان اب انہی ممبران کو خراج تحسین پیش کر کے عجیب سی سیاست کر رہے ہیں جو عوام کی سمجھ سے بالا تر ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :