اسلامی نظریاتی کونسل کے نو منتخب ارکان کا نو ٹیفکیشن جاری

نومنتخب ارکان تین سال تک اپنے عہدہ پر فائز رہیں گے

بدھ 11 مارچ 2015 16:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء)اسلامی نظریاتی کونسل کے نو منتخب ارکان کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ،نومنتخب ارکان تین سال تک اپنے عہدہ پر فائز رہیں گے ،نو ٹیفکیشن صدر پاکستان ممنون حسین کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل میں عر صہ دراز سے خالی نو سیٹوں پر تعیناتی کا باقاعدہ نوٹی فیکشن اسلامی نظریاتی کونسل کو موصول ہو گیا ہے ان نو منتخب ارکا ن میں ڈاکٹر سمیہ راحیل قاضی ،جسٹس ریٹائرڈ ایم رضا خان،صاحب زادہ محمود قاسمی،ڈاکٹر نور احمد شاہتاز ،علی احمد ابو تراب،مسٹر عبداللہ،امداداللہ، علامہ سید افتخار حسین نقوی اور جسٹس ریٹائرڈ منظور حسین گیلانی شامل ہیں ان نو متنخب ارکا ن کے عہدے کا دورانیہ تین سال ہے یہ نوٹی فیکشن صدر پاکستان ممنون حسین کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ۔