نائن زیرو پر رینجرز کی کارروائی کے بعد احتجاج کے دوران ایم کیو ایم کا کارکن وقاص علی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو ا، رینجرز کی گولی نہیں لگی ہے،ایڈیشنل آئی جی کراچی

بدھ 11 مارچ 2015 16:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبونے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کی کارروائی کے بعد احتجاج کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا ایم کیو ایم کا کارکن وقاص علی کو رینجرز کی گولی نہیں لگی ہے ۔

(جاری ہے)

ایم ایل او عباسی شہید اسپتال کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں پوسٹمارٹم کے بعد کارکن لاش ساتھ لے گئے، وقاص علی کے سر میں سامنے سے لگنے والی گولی عقب سے نکل گئی،وقاص کو چھوٹے ہتھیار کی ایک گولی سر میں ماری گئی، پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق وقاص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔