نائن زیرو اوراس کے اطراف چھاپے اور بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں عوام اپنے جذبات قابومیں رکھیں اور پرامن رہیں، الطاف حسین
بدھ 11 مارچ 2015 16:08
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ نائن زیرو اوراس کے اطراف چھاپے اور بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں تاہم عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے جذبات قابومیں رکھیں اور پرامن رہیں۔ ایم کیو ایم کی جانب جاری اعلامیے کے مطابق رینجرز نے نائن زیرو کے قریب رہائش پذیر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی بڑی ہمشیرہ سائرہ بیگم کے گھر پر بھی چھاپہ مارا اور تلاشی کے نام پر توڑپھوڑ کی۔
سائرہ اسلم کئی امراض میں مبتلا اور نائن زیرو کے قریب ایک مکان میں بیوگی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ الطاف حسین نے نائن زیرو اوراس کے اطراف میں گھروں پر چھاپوں، تلاشی اوربے گناہ کارکنوں و ذمہ داروں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سراسرظلم قرار دیا ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کے اعلیٰ حکام کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ان کی بھی ماں بہنیں ہیں، اگر خدانخواستہ سائرہ اسلم کو کچھ ہوا تواس کی تمام ترذمہ داری رینجرز پر عائد ہوگی۔
الطاف حسین نے کہا کہ نائن زیرو، ان کی ہمشیرہ اوردیگر کارکنوں کے گھروں پر تلاشی کے نام پر دہشت گردی کے عمل کوفی الفور رکوایا جائے۔ جہاں تک رینجرز کے الزامات کا تعلق ہے تو اس کے بارے میں تمام تر تفصیلات سے جلد ہی آگاہ کیا جائے گا۔ الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے جذبات قابو میں رکھیں اور پرامن رہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے اس ضمن میں کہا ہے کہ 90 پر چھاپا مارنا انتہائی تشویش ناک بات ہے۔ یہ کارروائی متحدہ کو دیوار سے لگانے کے مترادف ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ کہ 90 پر چھاپا مارنا انتہائی تشویش ناک بات ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.